08:35 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے 238 رنز کا ہدف

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 238 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے۔ ڈیوڈ وارنر 86 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جن کی اننگز میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ جیمز ونس نے 72 رنز بنائے (42 گیندیں)۔ خوشدل شاہ نے صرف 15 گیندوں پر 43 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ محمد نبی نے 26 رنز اسکور کیے۔

پشاور زلمی کی جانب سے لک ووڈ نے 2 جبکہ علی رضا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

میچ سے قبل ٹاس پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے جیتا اور کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حریف ٹیم کو 170-180 رنز تک محدود رکھ لیا جائے تو یہ کامیابی ہوگی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION